پی ڈی ایم اے کا رواں ماہ پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ
05-17-2024
(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، راولپنڈی ، مری، گلیات، اٹک،چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اورگوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، قصور ،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی و بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں جبکہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔