سونیا حسین اور وہاج علی کی رومانوی فیشن ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز

05-17-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور ہر دلعزیز اداکار وہاج علی کے رومانوی شوٹ نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہاج علی اور سونیا حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں رومانوی انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں سونیا حسین نے دلکش سنہرے کام اور نگوں والی سفید ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ وہاج علی بھی سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس نئی جوڑی کو دیکھ کر مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں، بعض سوشل میڈیا صارفین کو یہ جوڑی اس قدر پسند آئی کہ انہیں جلد کسی پراجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔