راوی روڈ: دفتر جاتی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

05-17-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے راوی روڈ کے علاقے سے دفتر جاتی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کروا دیا۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، خاتون نے الزام عائد کیا کہ اوباش نے گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل لگائی اور دروازے پر زور زور سے ہاتھ بھی مارا۔ ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے ویمن سیفٹی ایپ کے "چیٹ فیچر" کے ذریعے ہراسگی کی شکایت درج کروائی،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا، خاتون کے بتائے گئے حلیے اور لوکیشن سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا گیا۔ اتھارٹی ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کروائی اور تمام شواہد پولیس کو فراہم کئے، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔