رواں سال جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے: لاہور پولیس کا دعویٰ

05-17-2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق جرائم میں کمی کی بڑی وجہ پولیس کی حکمت عملی ہے۔ ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے بتایا کہ 2023 کی نسبت رواں سال 14 مئی تک نقب زنی کی وارداتوں میں 41 فیصد، راہزنی کی وارداتوں میں 34 اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 85 فیصد کمی ہوئی۔ ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی چوری میں 35 فیصد، ہوائی فائرنگ میں 74 فیصد اور پتنگ بازی میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔  ایس ایس پی آپریشنز کا مزید  کہنا ہے کہ جرائم میں مزید کمی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔