چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شدید زخمی
05-17-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیوں کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل عمیر اسحاق شدید زخمی ہوا جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔