شہر میں سورج کے جلوے برقرار، بارش کا کوئی امکان نہیں

05-17-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی سورج آگ برسائے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے  تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد رہا۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان  ہے، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 188ریکارڈ کی گئی ہے۔