ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا

05-16-2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اضافہ کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔