بیت الخلا جانے سے پہلے علی ذیشان کیا پہنتے ہیں؟معروف ڈیزائنز کا انوکھا انکشاف

05-16-2024

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ آدھی رات کو اٹھ کربھی بیت الخلا جاتے ہیں تو اس سے پہلے سر پر تاج، کوٹ اور زیور پہنتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں علی ذیشان کا کہنا تھا کہ باتھ روم جاتے ہوئے میں کچھ زیورات پہنتا ہوں، سر پر تاج اور کوٹ پہن کر پہلے سیلفی لیتا ہوں پھر بیت الخلا جاتا ہوں۔انٹرویومیں علی ذیشان نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ انہوں نے والدہ سے متاثر ہوکر فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے بچپن سے غربت دیکھی یہاں تک کہ چاند رات کو چوڑیاں اور سینڈویچز بھی فروخت کیے۔