نوٹس نہیں ملا، ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے: فیصل واوڈا
05-16-2024
(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مجھے عزت دی جائے گی تو میں ڈبل عزت دوں گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر آپ میرے ساتھ بدمعاشی کریں گے تو میں ڈبل کروں گا، جو میری پگڑی اچھالے گا میں اس کی پگڑیوں کو فٹ بال بنا دوں گا، مجھے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا، مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں چیف جسٹس کو سمجھا بھی سکتا ہوں اور شواہد میں بھی ان کی مدد کر سکتا ہوں، مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ، طلال چودھری، وزیراطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے، میرا گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں۔