انویسٹی گیشن ونگ میں رشوت لینے کی شکایت موصول ہونے لگی
05-16-2024
(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن ونگ میں بھی رشوت کا بازار گرم ہونے کی شکایت موصول ہونے لگی۔
انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ عمر دراز کے مبینہ رشوت لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انکوائری کا حکم دے دیا، رشوت لینے کی درخواست پر ڈی آئی جی نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا، انکوائری میں انچارج انویسٹی گیشن قصوروار پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انچارج انویسٹی گیشن رانا عمر دراز اور کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر نے 4 لاکھ 35 ہزار روپے رشوت لی، درخواست کے متن کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں 324 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ملزمان کو گناہ گار کرنے کے بدلے میں رشوت لی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے، ہمارے پاس رانا عمر دراز کے رشوت لینے کے مکمل ثبوت موجود ہیں۔ دوسری جانب انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ عمر دراز نے موقف اختیار کیا کہ مجھ پر غلط الزام لگایا گیا ہے، انکوائری میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔