یمنیٰ زیدی میک اپ کے بجائے کس چیز پر زیادہ توجہ دیتی ہیں؟اداکارہ ہمایوں سعید کابیان سامنے آگیا
05-16-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی میک اپ کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
ہمایوں سعید کے حالیہ انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ یمنیٰ زیدی کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ میں پہلی بار یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ میں کام کررہا ہوں اور اُن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی کو اُن کی شاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت ملی ہے، جس طرح مداح یمنیٰ زیدی کا کام پسند کرتے ہیں، اُسی طرح مجھے بھی اُن کا کام بہت پسند آیا ہے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے کام کے بارے میں کافی باتیں سُنی تھیں لیکن اب خود اُن کے ساتھ کام کرکے یقین آگیا ہے کہ وہ اپنے کام کو لیکر بہت سنجیدہ ہیں۔ اداکار نے کہا کہ یمنیٰ ڈرامے کی شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر آتی تھیں اور اُن کی توجہ اپنے میک اَپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کے سین پر ہوتی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ میں خود بھی اسی طرح کام کرتا ہوں۔