بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کا میڈیکل چیک اَپ کرانے سے انکار
05-16-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اَپ کا معاملہ، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اَپ کرانے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا، بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت میں متعدد مرتبہ بشریٰ بی بی کے معائنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر بھی بشریٰ بی بی طبی معائنے کے لئے راضی نہیں ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔