اوورسیزسرمایہ کاروں کوبہترین مواقع فراہم کررہے ہیں: اسحاق ڈار

05-16-2024

(لاہورنیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوورسیزسرمایہ کاروں کوبہترمواقع فراہم کررہا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپورٹ اورسپیشل اکنامک زونزمیں کاروبارکےمواقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں نئےکاروبارکےآغازکےلیےسرمایہ کاروں کےپاس مفید وقت ہے، ہماری حکومت نےہردورمیں کاروباردوست پالیسیاں متعارف کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ(ن)نے2013میں چین کےساتھ سی پیک کےحوالےسےبات چیت کا آغازکیا،پاکستان میں زراعت،آئی ٹی،معدنیات اورکان کنی کےمواقع موجود ہیں، کاروباری برادری کےمسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔