سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

05-16-2024

(لاہورنیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس 266 پوائنٹس اضافے کے بعد 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 97 کروڑ 19 لاکھ 3 ہزار 479 روپے کے 40 کروڑ 72 لاکھ 69 ہزار 639 شیئرز کے سودے ہوئے۔