سی ٹی ڈی پولیس کے آپریشن ونگ کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ
05-16-2024
(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے آپریشن ونگ کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ونگ کے لیے 66 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، سنگل کیبن اور ڈبل کیبن ڈالے سی ٹی ڈی کے تھانوں اور آپریشن ونگ کے افسران کو دیئے جائیں گے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 23 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فنڈز کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کی جائے گی، گاڑیوں کی خریداری اور انسپکشن کے لیے لاجسٹک برانچ کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔