ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا
05-16-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ غوروخوض کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود سکواڈ کو 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کرے گا، ورلڈکپ سکواڈ کے لیے اعلان کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔ یاد رہے کہ حارث رؤف، عثمان خان اور سلمان علی آغا کو آئرلینڈ میں موقع نہیں ملا۔ حارث رؤف کے بیک اپ کے لیے حسن علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جنہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حارث رؤف کو 100 فیصد فٹنس ثابت کرنا ہوگی جبکہ ٹریولنگ ریزوز کی صورت میں عثمان خان، سلمان آغا اور حسن علی کی شمولیت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔