ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے بڑے سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دکھایا جائیگا

05-16-2024

(ویب ڈیسک) جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں دکھایا جائے گا۔

پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے اور ایجبسٹن سٹیڈیم میں پاکستان  اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے۔ ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے۔ پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی سکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن سٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔