مریم نواز سے شعیب صدیقی کی ملاقات، انتخابات میں ساتھ دینےپر اظہار تشکر

05-16-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی شعیب صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں شعیب صدیقی نے عام و ضمنی انتخابات میں ساتھ دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے تشکر کا اظہار  کیا، مریم نواز نے شعیب صدیقی کو پی پی 149سے ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شعیب صدیقی متحرک، فعال، تجربہ کار سیاستدان اور سیاسی و انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں،  امید ہے شعیب صدیقی پنجاب اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔