دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرا مکالمہ

05-16-2024

(ویب ڈیسک) انڈین سپر سٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا سوشل میڈیا پر ایک احترام بھرا مکالمہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانج کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکارہ کا مشہور گانا ’بتیاں بجھائے رکھ دی‘ گا رہے ہیں۔ شازیہ منظور نے ویڈیو پر کمنٹ کیا اور دلجیت کو ’ہمارا فخر‘ کہتے ہوئے خود کو ان کا بڑا مداح قرار دیا ہے۔ دلجیت دوسانج نے بھی پاکستانی گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے ’احترام، احترام اور بہت پیار‘ لکھا ہے۔ دونوں فنکاروں کے درمیان محبت بھرے مکالمے کو پاکستان اور بھارت کے مداح پسند کررہے ہیں۔