یمنیٰ زیدی نے سرخ ساڑھی میں دلفریب اداؤں سے حسن کے جلوے بکھیر دیئے
05-16-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سرخ ساڑھی میں دلکش اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے سرخ پرنٹڈ ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ ساڑھی کے پلّو پر زرد، سرخ اور سفید سٹرپس پر دلکش پرنٹ نظر آرہا ہے۔ ساڑھی لک کو مزید حسین بناتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کانوں میں چھوٹے جھمکے پہنے جبکہ کلائیوں میں کانچ کی سیاہ چوڑیاں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگارہی ہیں۔ فوٹو شوٹ کے دوران یمنیٰ زیدی بھرپور دلکشی کے ساتھ ادائیں دکھا رہی ہیں جبکہ چہرے پر سجائی گئی ہلکی مسکراہٹ ان کے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہے۔