سورج آگ برسانے لگا، شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

05-16-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سورج سوا نیزے پر آگیا، گرمی نے لاہوریوں کو جھلسا کر رکھ دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور  ہوا میں نمی کا تناسب 53فیصد رہا جبکہ آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ دوسری جانب فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں  آج بھی پہلے نمبر پر براجمان  ہے، باغوں کے شہر  میں سموگ کی اوسط شرح 272ریکارڈ  کی گئی۔