یمنیٰ زیدی اور سوہائے علی ابڑو کی دوستی کی سوشل میڈیا پر دھوم
05-16-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ بہترین دوستی کی عکاسی کرتی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔
حال ہی میں اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ مذکورہ تصاویر یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے"جینٹلمین" کی پریمیئر نائٹ کی ہیں جس میں یمنیٰ نے سفید ماڈرن لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ سوہائے نے ہلکے گلابی کوٹ کے ساتھ پینٹ پہن رکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوہائے علی ابڑو کی دلکش لُک اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بہترین دوستی کو پسند کیا جارہا ہے۔