اداکار زاہد احمد نے معروف پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

05-15-2024

(ویب ڈیسک) اداکار زاہد احمد نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ سوال  کا جواب دیتے ہوئے زاہد احمد نے کہا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ابھی تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔ زاہد احمد نے کہا کہ انہوں نے تمام ہی معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرلیا ہے، صبا کے ساتھ بہت بار کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کے ساتھ شارٹ فلم کی اور مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا جن کا رویہ اور اخلاق بہت اچھا ہے۔