حسن علی کو آئر لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں میدان میں کیوں اتارا گیا؟کپتان نے وجہ بیان کردی
05-15-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ باولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتادی۔
رپورٹ کے مطابق ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ باولر حسن علی نے محض کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔میچ کے اختتام پر بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ عامر بطور سینئر باؤلر بہترین کردار نبھارہے ہیں۔