رمیز راجا ایک بار پھر سلیکشن کمیٹی پر برہم،سابق چیئرمین پی سی بی کیوں غصہ ہوئے ؟جانئے

05-15-2024

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں انکا مستقبل کیا ہے؟، صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں!، اس صورتحال میں پلئیرز پر بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کااندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔