دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
05-15-2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہوگئی۔