سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

05-15-2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 74 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہواتھا ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 25 کروڑ 14 لاکھ 778 روپے مالیت کے 25 کروڑ 14 لاکھ 556 ہزار 212 شیئرز کا لین دین ہوا۔