وزیراعلیٰ پنجاب کا مظفر گڑھ میں صحافی کے قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

05-15-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل  میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واضح رہے کہ  مظفرگڑھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔