اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی، قومی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی
05-15-2024
(لاہورنیوز) اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب آج منعقد ہوگی ، تقریب میں وزیراعظم قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے ، وزیراعظم تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کو انعامات سے نوازیں گے ۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو تین کروڑ انعام سے نوازا تھا ۔واضح رہے کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم 13 سال بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر فائنل جیتا تھا۔