حمائمہ ملک کا دلکش فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز
05-15-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا دلکش فوٹوشوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بے شمار پاکستانی فلموں و ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ مذکورہ تصاویر میں حمائمہ ملک نے نیلی دلکش پشواس زیب تن کی جس کی نیک لائن، آستین اور گھیرے پر گوٹے کام ہوا ہے۔ پوسٹ پر اداکارہ نے بھارتی گیت "ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر" کا شعر "تمھارے پیار کی قسم" لگایا اور اپنی دلکش اداؤں سے مداحوں کو اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔ حمائمہ ملک کا یہ لک ان کے بعض مداحوں کو پسند آیا لیکن متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمائمہ ملک کی اس پوسٹ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔