'مجھ پر فوکس کریں' عروہ حسین کا شوہر کو مشورہ
05-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان ہونے والی گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
حال ہی میں گلوکار فرحان سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ اس سال مجھے کس چیز پر فوکس کرنا چاہیے۔ فرحان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ان کے مداحوں نے انہیں مختلف مشوروں سے نوازا وہیں ان کی اہلیہ عروہ حسین کا کمنٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، عروہ حسین نے پوسٹ کے کمنٹ میں لکھا کہ "مجھ پر"۔ اداکارہ کی جانب سے شوہر کی پوسٹ پر "مجھ پر" کا کمنٹ دیکھ کر دونوں شوبز شخصیات کے مداح کافی زیادہ خوش نظر آئے اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔