پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تقریب تقسیم انعامات

05-15-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد سمیت مختلف شعبوں کے عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں اسناد اورکیش انعامات تقسیم کیے گئے،آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر کے افسران میں انعامات تقسیم  کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ انعامات حاصل کرنے والے افسران نے محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے، اسناد و انعامات کارکردگی کا نعم البدل نہیں،مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے۔