وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

05-15-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈیز،لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں و دیگر سکیورٹی آلات شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکی سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے وزیراعظم کی دیگر رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے بھی  فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے، فنڈز کے اجرا کے بعد اشیاء  کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کرکے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اوراشیاء کی فراہمی کےلئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔