شہری سے رشوت لینے پر 4 ڈولفن اہلکار معطل
05-15-2024
(ویب ڈیسک)عوام کے جان و مال کے محافظ بھی لوٹ مار میں مصروف، ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کی رشوت لینے کی موبائل ویڈیو سامنے آ گئی ۔
ڈولفن اہلکاروں نے شہزاد نامی شخص سے کھانا کھانے کی مد میں 5 ہزار روپے وصول کئے ۔ موبائل ویڈیو میں گھر میں بیٹھے اہلکاروں کو شہری سے پیسے لیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری شہزاد کی گاڑی کو روکا،گن مین سے اسلحہ کا لائسنس طلب کیا، شہری لائسنس چیک کروانے کیلئے اہلکاروں کو رشتہ داروں کے گھر لے گیا، رشتہ داروں کی مدد سے موبائل ویڈیو بنوائی ۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب نصراللہ رانجھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن ٹیم کے چاروں جوانوں کو معطل کر دیا ۔ ڈی ایس پی ڈولفن اقبال ٹاؤن انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کریں گے ۔