آئندہ مالی سال: پنجاب پولیس نے 1 کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
05-15-2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔
بجٹ تنخواہوں، تیل ،لاء اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن کاسٹ ،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر مدات میں مانگا گیا ہے، 70 فیصد سے زائد بجٹ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اسلحہ ، وردی کی خریداری کے لیے 6 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 85 ارب روپے کا بجٹ ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو ایک کھرب 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔