روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
05-14-2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی کیساتھ 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔