سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو باقاعدہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کر دیا
05-14-2024
(ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو باقاعدہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔