وزیراعظم سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

05-14-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صوبہ بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ محمد شہباز شریف اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عثمان بادینی اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔