ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

05-14-2024

(لاہور نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا، دادو میں درجہ حرارت 47 اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر، سبی، روہڑی، لاڑکانہ، خان پور اور خیرپور میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، تربت، شہید بینظیر آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پارہ 39 ، حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان میں 42، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔