شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈی جی ایل ڈی اے

05-14-2024

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اور سیل اور دفتر میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے ایل ڈی اے میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ری ویمپنگ کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی بھی موجود تھے۔