بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سماجی، معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

05-14-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی پی اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ متعدد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکی ہیں۔