وفاقی کابینہ کا اجلاس: ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل

05-14-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کے معاملے پر اتحادیوں کی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی اتھارٹی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک اب ختم ہو چکی ہے، بعض لوگ سوچ کر آئے تھے معاملات کو خراب کرنا ہے، کچھ لوگ شرپسندی کرنا چاہتے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا ہے، چند روز میں مظفر آباد کا دورہ کروں گا، وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی۔