مہنگائی گرم موسم کی ضروریات کو بھی نگلنے لگی، لیموں کے دام بےلگام

05-14-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی گرم موسم کی ضروریات کو بھی نگلنے لگی، موسم گرما میں لیموں کے دام بےلگام ہو گئے۔

موسم گرم ہوتے ہی لیموں کی طلب اور قیمت بڑھ گئی، لیموں 800 سے 1000 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے، دیسی لیموں کی سرکاری قیمت 590 روپے فی کلو مقرر ہے، چائنہ لیموں مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں، چائنہ لیموں کا سرکاری نرخ 250 روپے فی کلو ہے۔ دکاندار کہتے ہیں سیزن نہ ہونے کی وجہ سے لیموں کی دستیابی انتہائی کم ہے، لیموں کی قیمت میں تیزی مزید ایک ماہ جاری رہ سکتی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹھنڈے مشروبات کی تیاری اور سلاد میں لیموں کا استعمال بڑھ رہا ہے جبکہ آف سیزن کی وجہ سے سپلائی کم ہے، اسی وجہ سے مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔