وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم کو جوائن کرینگے

05-14-2024

(لاہور نیوز) وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں، نئی مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سپورٹ سٹاف فیلڈنگ کوچ سائمن ہیلمٹ اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ نے ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔