لاہور میں320 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 331 افراد زخمی

05-14-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 320 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے باعث 331 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 320 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر331 افراد زخمی ہوئے ، 102 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 229 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔