رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کا امکان

05-14-2024

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد جبکہ ترسیلات زر کا حجم 28 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات کا حجم 29 سے 30 ارب ڈالر، درآمدات کا حجم رواں مالی سال 52 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8 فیصد اور جاری کھاتوں کا حجم جی ڈی پی کا 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔