پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ

05-14-2024

(حسیب ارسلان) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ کی۔

بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔