میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
05-14-2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے خوبصورت تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یتیم بچوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گلابی حسین جوڑے میں ملبوس اداکارہ کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ خاص دن کسی خاص جگہ موجود ہیں جس کا ذکر انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی کرڈالا۔ اداکارہ نے طویل نوٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال میں نے اپنی سالگرہ لاہور کے ایک یتیم خانے میں ننھے، معصوم فرشتوں کے ساتھ گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ میں نے ان یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف خریدے جس کے لیے تمام بچے بہت پرجوش اور شکر گزار تھے۔ یہ پورا تجربہ دل کو انتہائی گرما دینے والا اور روح افزا تھا، خاص طور پر ان چھوٹے یتیم یا لاوارث بچوں کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹ کو دیکھ کر۔