شعیب ملک کیلئے سٹائلش پرسنالٹی ایوارڈ، ثنا جاوید کی اپنے ہیرو کو مبارکباد

05-14-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں ۔

قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے سٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ شعیب ملک کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے بعد اب مختلف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ کرکٹ میں اپنی غیر معمولی مہارت کے لیے شہرت رکھنے والے شعیب ملک اب اپنے فیشن سینس کے باعث بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سٹائل ایوارڈز میں موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہیں مبارکباد دی، اداکارہ نے لکھا کہ ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو۔