سن میرے دل، وہاج علی نے مایا علی کی بات سن لی

05-14-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی کے قریبی دوست و ساتھی اداکار وہاج علی نے اپنی دوست کے دل کی بات سن لی۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو بطور سٹوری شیئر کی جس میں اداکار کا سائیڈ پوز نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ایک بے رنگ بومرینگ ہے جس میں وہاج علی گوگلز پہنے کار میں سفر کرتے دِکھ رہے ہیں۔اس سٹوری کے ساتھ بطور کیپشن مایا علی نے وہاج کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سن میرے دل۔ بعدازاں مایا علی کی یہ سٹوری اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سن لیا۔ دونوں سپر سٹارز کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ گفتگو ان کے مداحوں کو شک میں ڈال گئی ہے کہ کہیں یہ کسی طرف اشارہ تو نہیں۔